ملازم کی نوکری پر بحالی کی درخواست، جی ایم سوئی ناردرن گیس کو نوٹس

ملازم کی نوکری پر بحالی کی درخواست، جی ایم سوئی ناردرن گیس کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے ملازم کی نوکری پر بحالی کے لئے دائر درخواست پر جی ایم سوئی ناردرن گیس امجد لطیف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے زوہیب غوری کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے چودھری شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ جی ایم سوئی گیس نے اب تک ہائی کورٹ کے 16 اکتوبر کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت نے زوہیب غوری کو نوکری پر بحالی سے متعلق جواب طلب کیا تھا ،اب تک عدالتی احکامات کی پاسداری نہیں کی گئی، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملازم کو نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کرے۔

سوئی گیس ملازم

مزید : علاقائی


loading...