موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا

موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچ میں 2 جولائی سے ہونے والی موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ،پہلے ہفتے میں 7ڈویژن بنچ اور 25 ججز پرنسپل سیٹ پر اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے ۔موسم گرما کی تعطیلات 2 جولائی سے شروع ہوں گی ،دو ماہ کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے کے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی اور جسٹس شہرام، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم ،جسٹس کاظم رضا شمسی اور جسٹس شہباز علی رضوی ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عاطر محمود ،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد جمیل ،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گورال جبکہ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ڈویژن بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔روسٹر کے مطابق بدھ اور جمعرات کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کے ہمراہ جسٹس عائشہ اے ملک ڈویژن بنچ میں فرائض انجام دیں گی ۔ان 14ججوں کے علاوہ مزید 11جج اس ہفتے سنگل بنچز کے طور پر کام کریں گے ۔

ججز روسٹر جاری

مزید : علاقائی


loading...