چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے جھنگ کے ڈاکٹر ناصر عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی حکم کے باوجود پی ایچ ڈی الاؤنس نہ ملنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار گریڈ 20 کا سرکاری ملازم ہے ، حکومت کی پالیسی اور عدالت کے حکم کے باوجود اسے پی ایچ ڈی الاؤنس نہیں دیا جا رہا ، درخواست گزار کے حق میں جاری کئے گئے عدالت کے 9 جون 2018 ء کے حکم کی چیف سیکرٹری کی طرف سے پاسداری نہیں کی جا رہی۔

مزید : علاقائی


loading...