پیف کی ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ ضیاء عقیل کی نوکری سے برطرفی کے خلاف درخواست

پیف کی ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ ضیاء عقیل کی نوکری سے برطرفی کے خلاف درخواست

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ ضیاء عقیل کو مبینہ طور پرہراساں کرنے اور نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے پیف کی ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ ضیا عقیل کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شعیب سلیم چودھری نے موقف اختیار کیا کہ بچے کی پیدائش کے لئے چھٹی کی درخواست دی ، دو مرتبہ چھٹی کی درخواست منظور نہ ہونے پر نوکری سے استعفیٰ دے دیا ،بنیادی حقوق سلب ہونے پر پنجاب کمشن برائے تحفظ خواتین سے رجوع کیا جن کی ہدایت پر پیف نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پیف کمیٹی نے استعفیٰ منظور کرنے کی بجائے نوکری سے نکال دیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نوکری سے نکالنے کا اقدام کالعدم قرار دے کر استعفیٰ منظور کرنے کا حکم دے ۔

مزید : علاقائی


loading...