میانی صاحب قبرستان کی جگہ پر قبضہ کی کوشش کرنے والے کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کاحکم

میانی صاحب قبرستان کی جگہ پر قبضہ کی کوشش کرنے والے کے خلاف انسداد دہشت گردی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم جاری کیا ہے کہ جو شخص میانی صاحب قبرستان میں کسی جگہ پر قبضہ کرنے یا قبرستان کی دیوار توڑنے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔گزشتہ روز میانی صاحب کی اراضی واگزار کروانے سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی ۔جس میں کہا گیا ہے کہ میانی صاحب قبرستان میں 485 احاطے مسمار کر دئے گئے جس سے 40 کنال کے قریب اراضی واگزار ہوگئی ہے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ واگزار کروائی گئی اراضی کے اردگر د چار دیواری بھی بنادی گئی ہے ۔فاضل جج نے حکم دیا کہ اگر کوئی دیوار کو توڑنے یا اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
میانی صاحب

مزید :

علاقائی -