فاروق مظہر کا بطور ایڈیشنل آئی جی تقرر ، پنجاب حکومت ،آئی جی ودیگرسے جواب طلب

فاروق مظہر کا بطور ایڈیشنل آئی جی تقرر ، پنجاب حکومت ،آئی جی ودیگرسے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 20کے پولیس افسر فاروق مظہرکو 21ویں گریڈ کی سیٹ پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ مقرر کرنے کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت ،آئی جی پنجاب اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے توصیف باجوہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ،کی درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ قوانین کے تحت کسی جونیئر افسر کو اعلی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا ،سینئرترین افسران کو نظر انداز کر کے نگران حکومت نے ڈی آئی جی محمد فاروق مظہر کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات کر دیا،وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ قانون کے تحت ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدہ پر اکیسویں یا بائیسویں گریڈ کا افسر ہی تعینات کیا جا سکتا ہے،جونیئر اور کم تجربہ کار افسر کی حساس عہدہ پر تعیناتی سے سینئرافسروں کی حق تلفی ہوئی ہے جو کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزید :

علاقائی -