توہین عدالت کی درخواست پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے میاں شجاع الدین سے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس شاہد وحید نے ریٹائرڈ ٹیچر ممتاز فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد7 ماہ تک درخواست گزار کو پنشن ملتی رہی ،مگر اب بغیر کسی وجہ کے درخواست گزار کی پنشن روک لی گئی۔پنشن کی عدم ادائیگی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا توعدالت نے 6 مئی 2018 ء کومعاملہ دادرسی کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو بھجوا دیا جنہوں نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا۔

مزید : علاقائی


loading...