ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی اسامیوں کیلئے آج ہونے والا امتحان روکنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی اسامیوں کیلئے آج 29جون کو ہونے والا امتحان روکنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس شاہد کریم نے جاوید اختر کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ 26 تاریخ کو ایس ایم ایس کے ذریعے امتحانات کے انعقاد کی اطلاع دی گئی جبکہ امتحانات 29 جون کو ہونے ہیں، درخواست گزار کے مطابق تین دن امتحان کی تیاری کے لئے ناکافی ہیں، اس لئے 29 جون کو ہونے والے امتحان کو روکنے کا حکم دیا جائے۔امتحان روکنے کا حکم