پاکستان کو گرے ممالک کی لسٹ میں شامل کرے کا فیصلہ فروعی میں ہی ہو گیا تھا : دفتر خارجہ

پاکستان کو گرے ممالک کی لسٹ میں شامل کرے کا فیصلہ فروعی میں ہی ہو گیا تھا : ...

  



اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک م نیوز ایجنسیاں ) پا کستان نے کہا ہے فنا نشل ایکشن ٹا سک فو رس (ایف اے ٹی ایف) میں بہتر ین وفد گیا،فروری میں ہی فیصلہ ہو گیا تھا پاکستان گرے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا،سرجیکل سٹرائکس بھارت کے تصوارت کا ا یک حصہ ہے،حا لیہ د نو ں میں امر یکہ کیساتھ اعتماد سا زی کی مجمو عی صو رتحا ل میں بہتری وا قع ہو ئی ہے،یقین رکھتے ہیں افغان مسئلہ کا حل ا فغان قیادت کے ہاتھوں افغان عوام کیلئے امن عمل میں ہے ،ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی رپورٹ پر پاکستان میں اطمینان کا سانس لیا گیا،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کمیشن کے قیام کے مطالبہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ تر جمان دفتر خا رجہ ڈاکٹر فیصل نے جمعر ات کو ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں بتا یاایف اے ٹی ایف میں پا کستا ن کی نما ئند گی بہتر ین وفد نے کی تا ہم فر وری میں ہی بتا دیا گیا تھا پا کستان کا نا م گر ے مما لک کی فہر ست میں شا مل کیا جا ئے گا ، گر ے مما لک کی فہر ست میں پا کستان کی شمو لیت غیر متو قع نہیں ،گر ے فہر ست میں ر ہتے ہو ئے ہمیں ایکشن پلا ن پر عملدر آ مد یقینی بنا نا ہو گا جس پر با ت چیت جا ری ہے،کا ر کر دگی بہتر بنا ئی تو گر ے مما لک کی فہر ست سے با ہر آ سکتے ہیں بصورت دیگر مسا ئل کا سا منا کر نا ہو گا، پا کستان ہمیشہ سے انسانی حقوق کمیشن کو دورہ کشمیر کی اجازت دینے کا خوا ہا ں ر ہا ہے بشرطیکہ بھارت بھی انہیں مقبوضہ کشمیرآنے کی اجازت دے ،ہم انسانی حقوق کمشنر اور انکوائری کمیشن کے پاکستان آنے سے نہیں ڈرتے ، کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تحقیقات کے مطالبہ کے مطابق ہے ،پاکستان کی سول سوسائٹی کو مکمل حقوق حاصل ہیںیورپی یونین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کی گئیں ہم یورپی یونین پر زور دیتے ہیں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اقوام متحدہ کی رپورٹ پر بھی بات کریں، کشمیری شجا عت بخاری کی شہادت پر نیشنل پریس کلب نے ایک سیمینار کا انعقاد کیاان کی شہادت کشمیری جوانوں کیلئے شجاعت اور حوصلہ کا پیغام ہے ،پا ک امریکہ باہمی اعتماد سازی کے ٹریجکٹری اوپر کی جانب گامزن ہے ، پاکستان نے عید کے مو قع پر افغا نستان میں ہو نیوالی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، افغان جنگ بندی کی افغانستان میں ایک دیرپا امن کی جانب قدم ثابت ہو گی،پاکستان افغان قیادت میں مفاہمتی اقدا ما ت میں تمام ممکن سہولیات بھی فراہم کرے گا، جنرل نکلسن کا پاکستان سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں بھر پور تعاون کر رہا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر نا صر جنجو عہ نے استعفیٰ دیدیاوہ پاک افغان تعلقات کے صرف ایک مرحلے کو دیکھتے تھے بقیہ مراحل کو دفتر خارجہ اور دیگر متعلقہ محکمے دیکھتے ہیں پاک افغان تعلقات پر اس استعفیٰ سے فرق نہیں پڑے گا۔یاد رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالے ملکوں کی گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پیرس میں ہونیوالے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی قیادت میں وفد نے پاکستان کا مو قف پیش کیااور اینٹی منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے ، کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کیخلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔پاکستانی حکام کا موقف تھا دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے پہلے سے موجود قوانین میں بہتری لانے کیساتھ سا تھ ان پر عملد ر آمد بھی بہتر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے نگران وزیر داخلہ اعظم خان کہتے ہیں ایف اے ٹی ایف امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں ہے اور دونوں ملکوں نے ترکی، سعودی عرب اور چین پر بھی دباؤ ڈالا۔یاد رہے رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کیلئے 3 ماہ (جون تک) کا وقت دیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 25 اپریل کو ہونیوا لے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 27 صفحات پر مشتمل اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسگ اقدامات پر رپورٹ پیش کی تھی تاہم 22 مئی کو بنکاک کے غیر رسمی اجلاس میں اس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ

مزید : صفحہ اول


loading...