پاک فوج کے 37بریگیڈیئر ز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ، 7کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ایک خاتون بھی شامل

پاک فوج کے 37بریگیڈیئر ز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ، 7کا تعلق آرمی میڈیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں ہونیوالے آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 37 بریگیڈیئر ز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ہے ترقی پانے والے میجر جنرلز مین سے نو کا تعلق ارمی میڈیکل کور سے ہے جس مین ایک خاتون میجر جنرل بھی شامل ہیں ۔ترقی پانے والے میجر جنرلز کو جلد ہی نئی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی جبکہ کئی نئے جی او سز بھی تعینات ہونگے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے ایندہ چند دنوں میں سینئر میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کا بھی امکان ہے۔ ترجمان پا ک فوج کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 987 بریگیڈیئر ز کے کیسز زیر غور ائے۔جن فوجی افسران کو بریگیڈ یرز کے عہدو ں سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں بریگیڈیئر بابر افتخار، محمد احمد ملک، عرفان ارشد، محمد شہباز خان، طاہر حمید شاہ، عرفان احمد ملک، رضا علی خان، ظفر اقبال، زاہد سرور ملک، کاشف نذیر، عدنان آصف جاہ شاد، زاہد خان، غلام جعفر،منیر افسر، یوسف جمال، احسان محمود خان، محمد یوسف مجوکا، اسد نواز جنجوعہ، راحت نسیم احمد خان، ممتاز حسین، خرم سرفراز خان، نئیر نصیر، عامر احسن نواز، نجیب احمد، کامران خورشید، عاصم اقبال، محمد ایوب احسن بھٹی، حسن اختر کیانی، ملک محمد مسعود، سلمان اشرف، چوہدری محمد قمر الحق نور، سید رضا جعفر، خورشید محمود اترا، مسز شہلابقائی۔وسیم عالمگیر، اسدقریشی اوربریگیڈیر راسخ مقصود شامل ہیں زرائع کا کہنا ہے ترقی پانے والوں کا تعلق فوج کی مختلف کورز اور فارمیشنز سے ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -