ایاز صادق اور پرویزملک کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق فیصلہ چیلنج

ایاز صادق اور پرویزملک کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق فیصلہ چیلنج

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ این اے125 سے ایاز صادق اور پرویزملک کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔اس سلسلے میں ان کی طرف سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس ایازصادق اورپرویزملک کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں خارج کیں۔پرویزملک اورایازصادق نے اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کئے ،دونوں امیدواروں نے اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کی ہیں نہ ہی انہوں نے قرضوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیں ۔دونوں امیدوار آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پرپورانہیں اْترتے، انہیں نااہل قراردے کر الیکشن لڑنے سے روکا جائے ۔

فیصلہ چیلنج

مزید : صفحہ اول


loading...