پنجاب کی نگران حکومت کا 56کمپنیز اورر ذیلی اداروں سے سیاسی افراد فارغ کرنے کا حکم

پنجاب کی نگران حکومت کا 56کمپنیز اورر ذیلی اداروں سے سیاسی افراد فارغ کرنے کا ...

  



لاہور( آئی این پی)پنجاب کی نگران حکومت نے 56 کمپنیز، اتھارٹیز، محکموں اور دیگر ذیلی اداروں سے تمام سیاسی افراد کو 24 گھنٹوں میں فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی تمام پبلک سیکٹر کمپنیزکے بورڈ آف ڈائریکٹرز، کمیٹیوں اور ان کے ساتھ ساتھ ذیلی اداروں سے تمام سابق ممبران اسمبلی چاہے وہ کمپنیوں کے چیئرمین ہیں یا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز ہیں، یا وہ مختلف کمپنیوں، یا محکموں کی پروکیورنمنٹ کمیٹیوں کے ممبر یا انچارج ہیں، یا کسی بھی ہائیرنگ کمیٹی میں شامل ہیں ان کو فوری طورپر معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح طورپر ہدایات دی گئی ہیں کہ سابق ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی جو کہ ممبر یا کسی بھی عہدے پر تعینات رہے ہیں وہ کمپنیز میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کرینگے، اس حوالے سے نگران وزیراعلی پنجاب کے حکم پر تمام سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز سمیت تمام افراد کو اس حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا گیا، چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی چیئرپرسن صبا صادق سمیت تمام افراد کو بھی عہدوں سے فارغ کیا جائیگا۔

سیاسی افراد فارغ

مزید : صفحہ اول


loading...