جوڈیشل کمیشن کی بلوچستان ہائیکورٹ کے3 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کی بلوچستان ہائیکورٹ کے3 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش

  



اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل کمیشن کی بلوچستان ہائیکورٹ کے3 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچیف جسٹس ثاقب نثار کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر لانگو کی مستقلی کی سفارش کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...