ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات نظر انداز، جہانگیر ترین لندن چلے گئے

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات نظر انداز، جہانگیر ترین لندن چلے گئے

  



لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جہانگیر ترین کی سفارشات نظر انداز کردی گئیں جس کے بعد جہانگیر ترین اپنی فیملی کے ساتھ لندن چلے گئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جہانگیر ترین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت برا ہے۔جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ الیکشن مہم کے موقع پر آپ ملک چھوڑ کرکیوں چلے گئے؟ تو جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ وہ ناساز طبیعت کی وجہ سے لندن آئے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈاکٹرز نے واپس جانے کی اجازت دی تو اتوار کو واپس آجاؤں گا۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول


loading...