میری لینڈ، اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 20 زخمی ،حملہ آور گرفتار

میری لینڈ، اخبار کے دفتر میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 20 زخمی ،حملہ آور گرفتار

  



میری لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست میری لینڈ میں اخبار کے دفتر میں نامعلوم شخص نے اندادھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ریاست میری لینڈ کے علاقے ایناپولس میں اخبار ’کیپیٹل گزٹ‘کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم حملہ آور کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔امریکی حکام کی جانب سے فائرنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے البتہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے سے شدید صدمے میں ہیں اور متعلقہ حکام سے ربطے میں ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے پر بریفنگ دے دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...