جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھالیا
اسلام آباد (آئی این پی ) جسٹس یحیی آفریدی نے بطورسپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس ثاقب نثارنے ان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔ جمعرات کو جسٹس یحیی آفریدی نے بطورسپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں ججز اور وکلاء نے شرکت کی سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے ان سے حلف لیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمی میں موجود ججوں کی تعداد 16 رہ گئی تھی، جسٹس یحیی آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعدسپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 ہوجائے گی۔جسٹس یحیی آفریدی پشاور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،وہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ معزز جج سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔ جسٹس یحیی آفریدی نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے سبب بنچ ٹوٹ گیا تھا۔سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب میں سینئر جج، وکلا اور ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔
حلف اٹھا لیا