این اے 126، لیگی امیدار مہر اشتیاق کو پہلے ہی روز کارکنوں کے غم و غصہ کا سامنا

این اے 126، لیگی امیدار مہر اشتیاق کو پہلے ہی روز کارکنوں کے غم و غصہ کا سامنا

  



لاہور (جاوید اقبال)لاہور کے حلقہ این اے 126 میں مسلم لیگ (ن)کے امید وارمہر اشتیاق کو انتخابی مہم کے پہلے ہی روز کارکنوں کی سخت مزاحمت کا سامنا کرناپڑاسبزہ زار آمد پر لوگوں نے دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چور آیاکے نعروں سے انکا استقبال کیا۔گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے روز سبزہ زار پہنچے توانہیں مسلم لیگ (ن)کے ورکرز اور دیگر لوگوں کے غم و غصے کا سامناکرنا پڑا لوگوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور کہا ؤ آپ یہاں سے دو دفعہ ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے رہے مگر آپ نے اپنی غربت تو دور کر لی مگر علاقہ مسائلستان بنا رہا اپکی حلقے میں شکل 5 سال بعد دیکھی ہے اب آپ کو ووٹ نہیں دیں گے واپس چلے جاؤ اس دوران بڑی مشکل سے انکے ساتھی وہاں سے نکال کر لے گئے مگر کارکنوں کا غصہ دیدنی تھاوہ مسلسل دیکھو دیکھو کون آیا، چور آیا چور آیا کے نعرے لگاتے رہے ۔اس دوران مہر اشتیاق نے کہا یہ مسلم لیگ (ن) کے نہیں پی ٹی آئی کے ورکر ہیں جنہیں ایک سازش کے تحت میدان میں اتاراگیا ہے ۔عمران خان آج جو بیج بو رہے ہیں انھیں وہ کاٹنا پڑے گا۔اس پر عبدلعلیم خان سے بات کی تو انھوں نے کہا چوری کا بیج (ن) لیگ نے بویا ہے اسے کاٹنا تو پڑے گا ہم گندی سیاست پر یقین نہیں رکھتے یہ مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے یہ ہمیشہ الزامات کی سیاست کرتے ہیں مگر اب یہ نہیں چلنے والی عوام انکی ا یسی گندی سیاست دفن کر دیں گے ۔

مہر اشتیاق

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور آمد کے بعد پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاؤ الدین کے کارکنوں کی کثیر تعداد عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر جمع ہوگئی اور انہوں نے ٹکٹوں کے اجرا پر انصاف کو قتل کرنے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پی ٹی آئی کے پارٹی پرچم بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات تحریر تھے مظاہرے کی قیادت کرنیوالے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء لیاقت علی رانجھا نے کہا کہ عمران خان نے فیصلے کرکے انصاف کا قتل کیا ہے مشکل وقت میں وہ پارٹی کے ساتھ رہے لیکن ٹکٹ کے اجراء کے وقت انہیں نظر انداز کر دیاگیا اس موقع پر مظاہرین نے اپنے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ مسلم لیگ ن میں عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹوں کے اجراء کے ایشو پر جہاں پارٹی کے بڑے سیاسی ورکر سراپا احتجاج ہیں وہاں بچے بھی سڑک پر نکل آئے ہیں لاہور سے حلقہ این اے 123 میں مسلم لیگ ن کی طرف سے ن لیگی سابق ایم این اے ملک ریاض کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف حلقہ کے بچوں کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض کیخلاف نعرے بازی کی احتجاج میں شامل بچوں نے ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض کے چہرے کی کراس شدہ تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر نامنظور نامنظور کا نعرہ درج تھا احتجاجی بچوں کا مطا لبہ تھا اس حلقے سے ملک ریاض کو دیا جانے والا پارٹی ٹکٹ واپس لیا جائے اور حقدار کو اس کا حق دیاجائے۔ ادھر گلبرگ میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کی گاڑی کو روک لیا،ٹکٹوں کی تقسیم پرعمران خان کی گاڑی کے سامنے لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کرایا،عمران خان عبدالعلیم خان کے دفتر سے نکل کر آ رہے تھے کہ کارکنوں کی بڑی تعداد سامنے آ گئی ۔ عمران خان گزشتہ روزسے دورزہ دورے پر لاہورمیں ہیں جہاں وہ ناراض رہنماؤں حامد خان اور ولید اقبال سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...