این اے141 :تین سیاسی جماعتوں سمیت 5مضبوط دھڑوں میں مقابلہ

این اے141 :تین سیاسی جماعتوں سمیت 5مضبوط دھڑوں میں مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم ،(بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)اوکاڑہ حلقہ این اے 141دلچسپ صورت حال اختیار کرگیا، تین بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ دو مضبوط آزاد پینل بھی میدان میں آگئے،مسلم لیگ(ن) کے ندیم عباس ربیرہ،پیپلز پارٹی کے رائے غلام مجتبیٰ کھرل، پی ٹی آئی کے سید صمصام علی شاہ بخاری،آزاد اُمیدوار چوہدری خلیل الرحمن،متوقع آزاد اُمیدوار مسعود شفقت ربیرہ بھی پوری قو ت سے سیاسی دنگل میں فتح حاصل کر نے کے لئے انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہو چکے ہیں، حلقہ این اے141میں پانچ مضبوط دھڑوں کا انتخابی عمل میں حصہ لینے سے ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اس حلقہ میں جہاں اُمیدواروں کی صلاحیتوں کا امتحان ہو گا وہیں حلقہ کی عوام کو بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر تے وقت ملک وقوم کے بہتر ین مفاد میں ایسے اُمیدواروں کو منتخب کر نے کیلئے اپنے شعور کو اجاگر کرکے بہتر فیصلہ کرنا ہو گا،اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے سابقہ ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے جبکہ حلقہ پی پی190سے وہ مسلم لیگ(ن)سے اپنے بھائی چوہدری غلام رضاربیرہ کا ٹکٹ بھی حاصل کر نے میں کامیاب ہو چکے ہیں، جب کہ پی پی183سے سابقہ ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤ الدین چوہدری ندیم عباس ربیرہ کے پینل انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں، پیپلزپارٹی نے سابقہ ایم این اے ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری رائے غلام مجتبیٰ کھرل اور پی پی 183سے رانا عبدالرحمن ایڈ ووکیٹ کو ٹکٹ جاری کئے ہیں،پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کا ٹکٹ سید صمصام علی شاہ بخاری جن کے پینل میں پی پی 183سے مہر جاوید اور پی پی190سے رائے حماد اسلم پی ٹی آئی کاٹکٹ حاصل کر نے میں کامیابی حاصل کر سکے ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141سے دوآزاد اُمیدواروں کے پینل میں قومی اسمبلی کے آزاد اُمیدوارکی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے والے چوہدری خلیل الرحمن جن کے پینل میں پی پی190سے رائے علی نورکھرل،پی پی183میں راؤ عابد علی،راجہ قمرالزمان میں سے ایک اُمیدوار انتخابی دنگل میں حصہ لیں گے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ضلع بھرمیں پی ٹی آئی کے کامیاب ہو نے والے سابقہ ایم پی اے مسعود شفقت ربیرہ نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کے لئے اپنا علیحدہ پینل بنالیاہے،جسمیں مسعود شفقت ربیرہ قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے، جب کے ان کے ہمراہ پی پی183سے ملک محمد اکرم بھٹی اور پی پی190سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کر نے والے رائے حماد اسلم کے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ مسعود شفقت ربیرہ کے آزاد پینل سے انتخاب میں حصہ لینے کی بازگشت ہر زردو عام پر آچکی ہے رائے حماد اسلم کا مسعود شفقت کے پینل میں شمولیت سے اس پینل کی کامیابی کے آثاربھی بڑھ جائیں گے اس حلقہ میں صرف پیپلز پارٹی کی پوزیشن قدرے کمزور دکھائی دے رہی ہے، جبکہ دوسرے چاروں پینل میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کا ملے گا، اس حلقہ میں حصہ لینے والے تمام اُمیدوار خاصی عوامی پذیرآئی کے حامل ہیں کوئی بھی جماعت یاجو بھی پینل جیتا تھوڑے مارجن کی کامیابی سے فتح حاصل کر سکے گا تاہم آنیوالے دنوں میں حلقہ این اے141کی سیاسی صور ت حال کیسے رنگ بدلتی ہے اُمیدوار بھی دیکھیں گے اور حلقہ کی عوام بھی25جولائی کو عوام حلقہ کی جماعتوں اورآزاد پینل میں کیا فیصلہ سناتی ہیں اس گھڑی کا انتظار کرنا پڑے گا۔مزید برآں اوکاڑہ میں میاں منظوراحمدخاں وٹو کے میڈیا ہاؤس کے ترجمان محمد علی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما میاں منظوراحمد خاں وٹو نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹس لینے سے انکارکردیا، پیپلزپارٹی نے منظوراحمد خاں وٹو کے مدمقابل شہزاد نول کواین اے144میں سے اپنا اُمیدوار نامزدکر کے ٹکٹ جاری کر دیاہے،اب اس حلقہ میں منظوراحمد وٹو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور تحریک انصاف ان کے مدمقابل کوئی اُمیدوار کھڑا نہیں کررہی ۔دوسری جانب این اے144میں صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں پی پی 185سے منظوراحمد خاں وٹو کی صاحبزادی سابق ایم این اے محترمہ روبینہ شاہین وٹو کو پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار نامزد کیاہے اورر پی پی186سے منظوراحمد خاں وٹو کے صاحبزادے سابق رکن صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے اس طرح این اے144میں منظوراحمد خاں وٹو خاندان کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں سے کانٹے دار تصور کیا جارہاہے۔
اوکاڑہ

مزید :

صفحہ اول -