نوشہرہ ورکاں،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے پینل مکمل

نوشہرہ ورکاں،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے پینل مکمل

  



نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) تحصیل نوشہرہ ورکاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پینل مکمل ہو گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 84 گوجرانوالہ 6 میں چو دھری اظہر قیوم ناہرا سابق ایم این اے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 63 گوجرانوالہ 13 میں چودھری محمد اقبال گوجر سابق ایم پی اے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 64 گوجرانوالہ 14 میں چودھری عرفان بشیر گوجر سابق ایم پی اے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں ۔دریں اثنا تحصیل نوشہرہ ورکاں سے پاکستان تحریک انصاف کا پینل بھی مکمل ہو گیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 84 گوجرانوالہ 6 میں رانا بلال اعجاز سابق ایم این اے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 63 گوجرانوالہ 13 میں رانا عمر نذیر سابق ایم این اے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 64 گوجرانوالہ 14 میں چودھری خالد پرویز ورک سابق ایم پی اے کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں ۔

ٹکٹ

مزید : صفحہ اول


loading...