بوریوالا : (ن )لیگ کا غلط فیصلہ ورکر دو دھڑوں میں تقسیم

بوریوالا : (ن )لیگ کا غلط فیصلہ ورکر دو دھڑوں میں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگومنڈی (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے تحصیل بورے والا کے ن لیگی ورکر دو دھڑوں میں بٹ گے ۔تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف کی طرف سے تحصیل بورے والا کی ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے تحصیل بورے والا کی تمام سیٹ ہار نے کا اندیشہ ہے ۔میاں حمزہ شہباز شریف نے پی پی 230سے چوہدری ارشاد احمد آرائیں سے ٹکٹ واپس لے خالد محمود ڈوگر کو ٹکٹ دے کر مسلم لیگی ورکروں اور ووٹروں سے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے ورکروں کا کہنا ہے کہ اگر بورے والا میں مسلم لیگ ن زندہ تھی وہ صرف اور صرف چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی وجہ سے تھی ۔چوہدری ارشاد احمد آرائیں ہر وقت عوام کو دستیاب ہوتے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ پی پی 230سے دو ڈوگر آمنے سامنے ہیں ایک پی ٹی آئی کا اور دوسرا مسلم لیگ ن کا ۔مسلم لیگی ورکروں کا کہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ میاں حمزہ شہباز کو چاہیے کہ پی پی 230کا ٹکٹ چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو واپس دے دیں ورنہ تحصیل بورے والا کی تما م سیٹ مسلم لیگ ن بری طرح ہار جائے گی کیونکہ چوہدری ارشاد احمد آرائیں مضبوط امیدوار ہیں ۔
بوریوالا

مزید :

صفحہ اول -