پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کاآج آخری روز

پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کاآج آخری روز

  



لاہور(نامہ نگار)امیدواروں کی طرف سے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔گزشتہ روز حمزہ شہباز، مریم نواز،سیف الملوک، پاکستان تحریک انصاف کے منشا سندھو سمیت 14امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ جمع کرائے جبکہ 10امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ 124 سے مسلم لیگ(ن) کے حمزہ شہباز ، لبیک پاکستان کی سمیرا نورین، پاک سر زمین کے ارشاد خان اورتحریک لبیک پاکستان کے اسلم ناز۔مریم نواز کی جانب سے این اے 127 اورپی پی 173 ،این اے 129 سے تحریک یارسول اللہ کے محمد یوسف اورنیشنل پارٹی کی کشوربانو،این اے 130 سے متحدہ مجلس عمل کے لیاقت بلوچ، این اے 131 سے تحریک لبیک پاکستان کے سید مرتضی حسن ، این اے 134 سے ملی مسلم لیگ کے ذوالفقاراحمد،پی پی کے سہیل افضل اعوان، تحریک لبیک کے محمدعرفان شافی،نیشنل پارٹی کے انیق عاشق اور آل پاکستان مسلم لیگ کے فقیر حسین بخاری ،این اے 135 سے مسلم لیگ (ن) کے سیف الملوک کھوکھر اور پاک سرزمین پاکستان کی مریم رضا نے پارٹی ٹکٹ جمع کرائے جبکہ چودھری شوکت،پی آئی ٹی کی عظمی کاردار، ملک رئیس مظفرنے این اے124، کرن علیم خان نے این اے 129 ،عبدالعلیم خان اور سلمان رفیق نے این اے131، حمزہ شہباز نے این اے 132 اور تحریک لبیک پاکستان کے اسلم ناز نے این اے 134 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

آخری روز

مزید : صفحہ اول