اُمت مسلمہ کاایک روشن چراغ

اُمت مسلمہ کاایک روشن چراغ
اُمت مسلمہ کاایک روشن چراغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آج طویل عرصے بعد مصائب کے تپتے صحرا میں جلتی اُمت مسلمہ کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا نصیب ہوا ہے۔
آج عالم اسلام میں مسلمانوں کی خاطر اُٹھنے والی سب سے توانا آواز کو ایک بار پھر کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ آج وہ شخص جیتا ہے، جس نے اُمت کی خوشیوں میں شرکت کی اور ہر دُکھ کے لمحے میں اُمت کو اس کا ساتھ ملا ہے۔ خواہ فلسطین ہو یا برما۔ مصر ہو یا بنگلہ دیش۔ اِسی لئے اس کی کامیابی کو اُمت کا درد رکھنے والا ہر فرد اپنی کامیابی سمجھ رہا ہے۔اس حقیقت سے کون انکار کر سکتا ہے کہ آج اس شخص کے لئے طاغوت کی کھینچی ہوئی سرحدوں سے ماورا ہو کر اُمت مسلمہ کے دِل ایک ساتھ دھڑکے ہیں۔


اُمت کو بجا طور پر خوشیاں منانی چائیں، اِس لئے نہیں کہ کوئی بہت بڑی کامیابی حاصل ہوچکی ہے۔ اِس لئے بھی نہیں کہ حالات یکسر بدل جائیں گے، بلکہ اِس لئے اُمت کے دشمنوں کے چہروں پر آج مایوسی ہے۔ آج انہوں نے ایک صدی بعد پہلی بار کہیں شکست کا ذائقہ چکھا ہے۔ اللہ اِس تسلسل کو جاری رکھے۔
اس موقع پر شیخ حامد کمالدیں کے الفاط سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔
’’شاید ہی عالم اسلام میں آج کوئی ایسا شخص ہو جس کی جیت کے لئے پورے عالم اسلام میں لوگوں کے ہاتھ دُعاؤں کے لئے اُٹھے ہوں۔
خدا تم کو سلامت رکھے اردوان اور تم سے وہ کام لے، جس کی خاطر تمام براعظموں کے مسلمان خدا سے تمہاری جیت مانگ رہے تھے۔ اس مردِ مجاہد جس نے طاغوتی قوتوں کو ہلا کر ر کھ دیا۔ اُمت مسلمہ کو نئی نوید سنائی ہے اس کی کارکردگی اور تاریخ پر نظر ڈالیں تو کہا جا سکتا ہے، انقلاب آنے کو ہے۔
طیب اردوان نے کم و بیش 24 سال پہلے سیاست شروع کی۔ایک میئر سے صدر تک کے سفر میں جو کچھ کیا اس کی ایک جھلک آئی ایم ایف کا 23.5 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر کے ملکی قرضہ زیرو کیا۔۔۔تعلیمی اصلاحات کے نتیجے میں سرکاری سکولوں میں طلباء کی تعداد 65 ہزار سے 8 لاکھ۔۔۔سکول اور یونیورسٹی کی تعلیم سب کے لئے فری۔۔۔

.

ہر ترک باشندے کے لئے علاج سرکاری ہسپتال میں فری۔۔۔12 برس میں ائیرپورٹ 26 سے 50۔۔۔13500 کلومیٹر طویل سڑکیں 1076 کلومیٹر ریل لائن۔۔۔تعلیمی بجٹ 7.5 ارب سے 34 ارب ۔۔۔ پانی، بجلی،گیس کی زیرو لوڈشیڈنگ ترکش ائیر لائن یورپ کی بہترین اور دنیا کی ساتویں بڑی ائیر لائن بن گئی۔۔۔ اقتصادی لحاظ سے دُنیا میں 111 نمبر پر موجود ملک اب 16 نمبر پر ہے۔۔۔سالانہ قومی پیداوار 1100 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔۔۔عام آدمی کی آمدنی 3500 ڈالر سالانہ سے 11000 ڈالر سالانہ تک جا پہنچی ہے۔۔۔ لوگوں کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔ تنخواہ 340 لیرا سے 975 لیرا تک پہنچ گئی۔۔۔بجٹ خسارہ 47 ارب سے زیرو ہو گیا۔۔۔ورلڈ بنک کا سارا قرض اتار کر ورلڈ بنک کو 5 ارب ڈالر قرضہ دیا۔۔۔100 ارب ڈالر خزانے میں موجود ہیں۔۔۔یورپ میں فروخت ہونے والا ہرتیسرا الیکٹرانک سامان میڈ ان ترکی ہے۔۔۔دس سال کے دوران 2 ارب 77 کروڑ درخت لگائے۔۔۔ تعلیم کا بجٹ دفاع کے بجٹ سے بھی زیادہ کر دیا گیا۔۔۔ استاد کی تنخواہ ڈاکٹر کی تنخواہ کے برابر کر دی گئی۔۔۔ جدید تحقیق کے لئے 35 ہزار لیبارٹریاں قائم کی گئیں۔۔۔ ترکی کو آلودگی سے پاک۔جرائم سے پاک۔ مافیا سے پاک کرنے کے لئے واقعی کام کیا۔۔۔

ناپ تول میں کمی۔ ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی ختم کر دی گئی۔۔۔اب آ جائیں اپنے حکمرانوں کی طرف ۔۔۔ شریف۔۔۔بھٹو اور زرداری۔۔۔کم و بیش تیس سال سے حکمران ہیں اور ملک و قوم کا حال آپ سب مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ شاید اِسی لئے جب طیب اردوان کے خلاف فوج نے بغاوت کی تو عوام نے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر ناکام بنایا۔نعرے لگانے والوں اور عمل کرنے والوں میں عملی فرق یہی ہوتا ہے کہ عالم اسلام طیب اردوان کی فتح سے خوش ہے اور پورا عالم اسلام ان کی فتح کو پوری دُنیا میں آباد مسلمانوں کے لئے خوشخبری دے رہا ہے،آنے والے وقتوں میں ہمیں متحد ہونا ہو گا،اپنی مسلکی، فروعی اختلافات کو پسِ پشت ڈالنا ہو گا۔ عالم اسلام کو اس کا حقیقی مقام دینا ہو گا اور یہ مقام صرف مجاہد قیادت دے سکتی ہے۔ اللہ نے طیب اردگان کی صورت میں اُمت مسلمہ کو مجاہد قیادت دے دی ہے۔ عالم اسلام کو اُن کی پشت پر کھڑا ہونا ہو گا۔