سرکاری حج سکیم کے عازمین کا فلائٹ شیڈول تیارنہ ہو سکا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2018ء کا فلائٹ شیڈول شاہین ائیر لائنز کی طرف سے شیڈول نہ دینے کی وجہ سے تیار نہ ہو سکاوزارت مذہبی امور مشکلات کا شکار ،28جون کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ،شاہین ائیر لائنز کی طرف سے شیڈول آج دے رہے ہیں کل دے رہے ہیں کے لالی پاپ دئیے جا رہے ہیں وزارت کے ذمہ دار کی گفتگو ،امید ہے آج شاہین ائیر لائنز شیڈول دے دے گی اور ساتھ ہی ہم مکمل شیڈول تیار کر لیں گے اور یکم یا دو جولائی کو جاری کر دیں گے۔