لاہور میں پرویز ملک این اے133،وحید عالم 125سے الیکشن لڑینگے

لاہور میں پرویز ملک این اے133،وحید عالم 125سے الیکشن لڑینگے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، پرویز ملک این اے133، وحیدعالم خان این اے 125، خواجہ عمران نذیر پی پی 153 سے الیکشن لڑیں گے۔یہ فیصلے گزشتہ روزصدرمسلم لیگ( ن) میاں شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں کی بڑی بیٹھک میں کئے گئے ، جس میں شہر کے اہم حلقوں سے الیکشن کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کئے گئے۔ جن میں صدر مسلم لیگ (ن )لاہور پرویز ملک این اے133، و حید عالم خان کواین اے 125، سابق صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کو پی پی153 ، رانا احسن کو پی پی 158 اور عمران جاوید کو پی پی 170 سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ( ن )کے صدر میاں شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، حمزہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...