شیخ رشید نے دانیال عزیز کے کیس پر تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا

شیخ رشید نے دانیال عزیز کے کیس پر تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا

  



اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دانیال عزیز کے کیس پر تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا ۔ جمعہ کو سابق وزیر مملکت دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی سپریم کورٹ پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں دانیال عزیز کے کیس کیلئے نہیں آیا بلکہ اپنے ہسپتال کے کیس کیلئے آیاہوں، انہوں نے کہا کہ میں دانیال عزیزکے کیس پرتبصرہ نہیں کرونگا۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر


loading...