کل سے ملک میں بارشوں کا ایک بڑا سلسلہ داخل ہوگا

کل سے ملک میں بارشوں کا ایک بڑا سلسلہ داخل ہوگا

  



لاہور(کامرس رپورٹر) مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی۔ شہروں کے درجہ حرارت میں پانچ سے آٹھ سنٹی گریڈ تک کمی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بارشوں کا ایک اور بڑا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا جس سے ملک بھر میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی را ت سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے سارا دن ہی جاری رہا۔ جس کے باعث شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔گزشتہ روزژوب، قلات، مکران، میرپورخاص، کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ بارشوں سے ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں نمایاں کمی آ گئی ۔ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے ۔ شہروں میں رات کے وقت لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مکمل ہی بند کر دیا گیا دوسری جانب بارشوں سے لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کا کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے شروع ہونے والی بارش سے لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کے سینکڑوں فیڈرز اور درجنوں گرڈز ٹرپ کر گئے کئی مقامات پر ٹرانسفارمرز بھی جل گئے ۔ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث بحالی کے کام میں مشکلات پیش آئیں تیز آندھی کے باعث کئی مقامات پر درخت ٹوٹ کر تاروں پر گر گئے ۔ بڑی تعداد میں ٹرانسفارمرز جل جانے کے باعث سب ڈویژنوں میں ٹرانسفارمرز کی قلت ہو گئی جس کے باعث جل جانے والے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی میں تاخیر ہوئی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...