الیکشن کمیشن کو جو کردار ادا کرنا چاہیے وہ نہیں کر رہا، ایاز صادق

الیکشن کمیشن کو جو کردار ادا کرنا چاہیے وہ نہیں کر رہا، ایاز صادق

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم (ن)کے رہنما ایاز صادق نے جوڑے پل سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔ انہوں نے جوڑے پل کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کیا اور اس دوران انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کو جو کردار ادا کرنا چاہیے وہ ادا نہیں کر رہا۔ پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ مسلم لیگ نے انتخابات کی تیاری کیلئے کمر کس لی ہے۔ عمران خان نے سی پیک منصوبے میں روڑ ے اٹکائے اور کے پی میں ایک ڈیم تک نہیں بنایا۔ مسلم لیگ ن کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا اور نواز شریف دلوں میں بستے ہیں۔ ایاز صادق نے کہا 25 جولائی کو مسلم لیگ ن سر خرو ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...