’’ صِفر‘‘ اثاثے رکھنے والا امیدوار بھی سامنے آ گیا

’’ صِفر‘‘ اثاثے رکھنے والا امیدوار بھی سامنے آ گیا

  



لاہور( آن لائن )انتخابی امیدواروں کی اربوں روپے کی جائیداد نے سب کو ہی حیران کر دیا تا ہم ایک ایسا امیدوار بھی سامنے آیا ہے جس کا نہ گھر ہے نہ گاڑی اور نہ ہی کوئی کاروبار ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے اپنے اثاثوں میں ایک بستر اور دو صوفے ظاہر کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد خان مدنی تحریک انصاف کے رہنما ہیں۔محمد خان نے 2013 میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔محمد خان نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف الیکشن میں 40 ہزار 801 ووٹ لیے تھے۔محمد خان مدنی اب بھی حمزہ شہباز شریف کے خلاف امیدوار ہیں۔تاہم تحریک انصاف نے تا حال محمد خان مدنی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ این اے 124سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔محمد خان مدنی کے اثاثے صفر ہیں جب کہ محمد خان کے مخالف امیدوار حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی ہے ۔جب کہ بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیے۔ایسے میں محمد خان کی طرف سے "صفر" اثاثوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر