بلاول بھٹو سے کاغذات نامزدگی فارم اورحلف نامہ2 جولائی کو طلب

بلاول بھٹو سے کاغذات نامزدگی فارم اورحلف نامہ2 جولائی کو طلب

  



کراچی(آن لائن) سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست کی سماعت عدالت نے بلاول بھٹو سے کاغذات نامزدگی فارم اورحلف نامہ دو جولائی کو طلب کرلیاسندہ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزار محفوظ یارخان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات میں اثاثے ظاہر نہیں کیے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات میں کیا لکھا ہے ہمیں معلوم نہیں ،کاغذات کی کاپی طلب کرلیتے ہیں اسے دیکھ کر فیصلہ کرینگے عدالت نے بلاول بھٹو سے کاغذات نامزدگی فارم اور حلف نامہ2جولائی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی ۔

مزید : صفحہ آخر