قمر الاسلام نے غیر قانونی طریقے سے کام کی نوعیت کو تبدیل کیا،نیب

قمر الاسلام نے غیر قانونی طریقے سے کام کی نوعیت کو تبدیل کیا،نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا قمر الاسلام کی گرفتاری کی وجوہات جاری کر دی ہیں، وجوہات میں قمر الاسلام نے غیر قانونی طریقے سے کام کی نوعیت کو تبدیل کیا، 84واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خریداری میں خوردبرد شامل ہیں۔ نیب کے مطابق قمر الاسلام نے 84واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خریداری میں خورد برد کی، تخمینے کے بغیر بولی اور مہنگے داموں خریداری کی منظوری دی، قمر الاسلام نے غیر قانونی طریقے سے کام یک نوعیت کو تبدیل کیا، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قمر الاسلام کی گرفتاری پر خاصا احتجاج کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کا وفد الیکشن کمیشن پہنچا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، صاف پانی اسکینڈل میں راجہ قمر الاسلام کو 20جون کو طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، نیب نے قمر الاسلام کو طلبی نوٹس 14جون کو جاری کیا تھا، قمر الاسلام نے نیب میں پیشی سے آنے سے انکار کیا تھا، نیب نے قمر الاسلام کو نہ پیش ہونے پر گرفتار کیا،طلبی کا معاملہ مئی سے چل رہا ہے اور نیب نے قمر الاسلام کو مئی میں طلب کیا تھا، اس وقت یہ وہاں پیش ہوئے تھے اور ان کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ تھا،قمر الاسلام اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ قمر الاسلام کو کسی اور معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے، نیب اکتوبر 2017سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔(اح)

مزید :

صفحہ آخر -