شاہد خاقان کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

شاہد خاقان کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

  



اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے بھی الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔جمعرات کو ہمدردان وطن پاکستان کے چیئرمین میاں غلام رسول نے ریٹرنگ آفیسر کے پاس درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل ہوچکے ہیں۔دائر درخواست کے مطابق جو شخص آئین کے تحت نااہل ہوْچکا وہ یہاں سے الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے،این اے 53میں بھی شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں ۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے جائیداد کی تفصیل اور ریکارڈ ٹمپرنگ کی،این اے 53 میں بھی ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

شاہد خاقان

مزید : صفحہ آخر


loading...