ٹکٹوں کامرحلہ مکمل ،ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کرینگے شاہ محمود

ٹکٹوں کامرحلہ مکمل ،ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کرینگے شاہ محمود

  



لاہور (ا ین این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے،ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے ، سب ملکر عمران خان کا ساتھ دیں ، پنجاب میں (ن) لیگ سے عوام تنگ آچکے ہیں ،2018ء کے انتخابات ملک کو نیا راستہ دے سکتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ کبھی آسان نہیں ہوتا۔تحریک انصاف امیدواروں کے تحفظات دور کرنے والی واحد جماعت ہے ،ناراض کارکنان کو منانا ہمارا فرض ہے۔ سب کا موقف سامنے آیا ہے اور خان صاحب اب بھی بیٹھے سب کو سمجھا رہے ہیں کہ سب کو ٹکٹ ملنا ممکن نہیں ،اختلاف کوئی نہیں نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے ،مختلف نقطہ نظر ہوتا ہے مگر جن کو ٹکٹ نہیں ملا وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں ۔عمران خان کی انتخابی مہم حتمی مراحل میں ہے ،2018ء کے انتخابات ملک کو نیا راستہ دے سکتے ہیں وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔ رجعت پسند اور ملک کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے ،سب مل کر عمران خان کا ساتھ دیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پراعتماد نظر آرہی ہیں وہ آدھی جنگ جیت گئی ہیں ۔ کلثوم نواز کے لیے دعاگو ہیں، اللہ انہیں جلد صحتیابی دے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...