ایمنسٹی سکیم، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس کی مد میں 30ارب وصول

ایمنسٹی سکیم، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس کی مد میں 30ارب وصول

  



اسلام آباد(آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو ایمنسٹی سکیم کے تحت 30 ارب روپے موصول ہوگئے ۔ایف بی آر کے مطابق ایک روز قبل تک 15ہزار افراد اپنے اثاثے ظاہر کرچکے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد اندرون ملک پاکستانیوں کی ہے۔ اندرون ملک سے تقریبا 10ہزار سے زائد افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کیے جبکہ بیرون ملک سے 4ہزار 913افراد نے اپنے اثاثے ایف بی آر کو بتا دیے۔ ایمنسٹی سکیم کے تحت ایف بی آر کو ٹیکس کی مد میں 30ارب روپے موصول ہوئے جبکہ مختلف افراد کی طرف سے 60ارب روپے کے ٹیکس کیلئے چالان بھی بھر دیے گئے ہیں اور یہ رقم ایک دو روز میں ایف بی آر کو مل جائے گی۔ ملکی تاریخ میں کسی ا یمنسٹی سکیم سے اتنی بڑی رقم حاصل نہیں ہوئی۔ایف بی آر نے اپریل میں ایمنسٹی سکیم کے تحت 3سے 4ارب ڈالر ٹیکس وصولی کا دعوی کیا تھا جو پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔واضح رہے بڑی تعداد میں کالا دھن یا اثاثے ظاہر کرنے کی وجہ پاکستان کا آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ(او ای سی ڈی)کا ممبر بننا ہے اور ستمبر 2018 پاکستان اس تنظیم کا رکن بننے کے بعد تمام رکن ممالک سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات لے سکے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...