عمران خان کا سعد رفیق کے مد مقابل این اے 131میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

عمران خان کا سعد رفیق کے مد مقابل این اے 131میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

  



لاہور(صباح نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مسلم لیگ ن رہنماء سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں این اے 131 لا ہور سے انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ، میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131سے عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق تھے، گز شتہ روز عمران خان لاہور میں موجود تھے انہوں نے کئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد این اے 131سے خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ،تاہم تحریک انصاف نے ابھی تک اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا،تاہم اعلان جلد متوقع ہے، عمران خان پہلے پانچ حلقوں سے لڑ رہے تھے اب وہ چار حلقوں سے لڑیں گے ،عمران خان پر امید ہیں اس حلقے سے جو بھی بلے کے نشان پر کھڑا ہو گا وہ ضرور جیتے گا۔

عمران فیصلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...