احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کو حاضری سے ایک روز کا استثنی دیدیا

احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کو حاضری سے ایک روز کا استثنی دیدیا

  



اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب ریفرنسزمیں حاضری سے ایک روز کا استثنی مل گیا۔احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے نوازشریف اور مریم نواز کی نیب ریفرنسز میں حاضری سے 7روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جبکہ درخواست کیساتھ بیگم کلثوم نوازکی پرانی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نئی رپورٹ آج عدالت میں جمع کرادیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ بیمار ہیں وہ تیمارداری کیلئے لندن میں ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں نوازشریف اپنی اہلیہ کے پاس لندن میں ہیں،مریم نوازبھی والدہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں ان کے پاس ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نواز اورنوازشریف کو7دن حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعدنوازشریف اورمریم نوازکوحاضری سے ایک دن کااستثنیٰ دے دیا۔

ایون فیلڈریفرنس

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...