امیدواروں کو جماعتی وابستگی کاسرٹیفکیٹ آج تک جمع کرانے کی ہدایت

امیدواروں کو جماعتی وابستگی کاسرٹیفکیٹ آج تک جمع کرانے کی ہدایت

  



اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کو جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ آ ج 29 جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ای سی پی سے جاری بیان کے مطابق ایسی سیاسی جماعتیں جو اب تک سیاسی جماعت کے سر براہ یا کسی دیگر عہدیداریا امیدوار ان کو جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار تفویض نہیں کر سکیں کو ہدایت کی جاتی ہے وہ 29جون 2018ء شام 6 بجے تک پارٹی سربراہ یا کسی دیگر عہدیدار کو کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دیئے جانے کے حوالے سے اتھارٹی لیٹر الیکشن کمیشن کوای میل کریں جسے ریٹرننگ افسران کو ارسال کیا جا سکے تاکہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں دقت نہ ہو اور امیدواران کو پارٹی نشانات الاٹ کئے جا سکیں۔

الیکشن کمیشن ہدایت

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...