الیکشن کمشن کے روکنے کے باوجودیونین کونسل دفاتر میں انتخابی سرگرمیاں جاری

الیکشن کمشن کے روکنے کے باوجودیونین کونسل دفاتر میں انتخابی سرگرمیاں جاری

  



لاہور(دیبا مرزا سے ) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلد یا تی نما ئندو ں کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کے عمل کو رو کنے کے با وجو د شہر بھر کی یو نین کو نسلو ں کے دفا تر میں الیکشن سرگر میا ں جا ری ہیں ۔ بلد یا تی نما ئندے اپنی جما عتوں کے امیدوا روں کو بھر پو ر طریقے سے سپو رٹ کر رہے ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق دوسری جانب پارٹی کی طرف سے علا قہ کے ہر چیئر مین کو امیدوار کے حق میں ایک بڑا جلسہ کر نے کا ٹا سک سو نپ دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے مو قف دیتے ہو ئے بلدیا تی نما ئندوں کا کہنا ہے کہ پا رٹی کا سا تھ دینا ہما ری مجبو ری ہے ۔ اگر ہم اپنے پا رٹی کے امیدوار کو سپو رٹ نہیں کر یں گے تو یہ پا رٹی کے ساتھ غدا ری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں معلو م ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سرگر میو ں میں حصہ لینے سے منع کیا ہے لیکن پا رٹی کا سا تھ نبھا نا ہما ری لئے سب سے اہم ہے ۔

بلدیاتی نمائندے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...