انصاف کا قتل کیا گیا ، عمران کی لاہور آمد پر کارکنو ں کی کثیر تعداد کا زمان پارک میں مظاہرہ

انصاف کا قتل کیا گیا ، عمران کی لاہور آمد پر کارکنو ں کی کثیر تعداد کا زمان ...

  



لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور آمد کے بعد پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاؤ الدین کے کارکنوں کی کثیر تعداد عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر جمع ہوگئی اور انہوں نے ٹکٹوں کے اجرا پر انصاف کو قتل کرنے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پی ٹی آئی کے پارٹی پرچم بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات تحریر تھے مظاہرے کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء لیاقت علی رانجھا نے کہا کہ عمران خان نے فیصلے کرکے انصاف کا قتل کیا ہے مشکل وقت میں وہ پارٹی کے ساتھ رہے لیکن ٹکٹ کے اجراء کے وقت انہیں نظر انداز کر دیاگیا اس موقع پر مظاہرین نے اپنے حق میں شدید نعرے بازی کی۔پاکستان مسلم لیگ ن میں عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹوں کے اجراء کے ایشو پر جہاں پارٹی کے بڑے سیاسی ورکر سراپا احتجاج ہیں وہاں بچے بھی سڑک پر نکل آئے ہیں لاہور سے حلقہ این اے 123 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ن لیگی سابق ایم این اے ملک ریاض کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف حلقہ کے بچوں کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض کیخلاف نعرے بازی کی احتجاج میں شامل بچوں نے ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض کے چہرے کی کراس شدہ تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر نامنظور نامنظور کا نعرہ درج تھا احتجاجی بچوں کا مطالبہ تھا کہ اس حلقے سے ملک ریاض کو دیا جانے والا پارٹی ٹکٹ واپس لیا جائے اور حقدار کو اس کا حق دیاجائے۔

مظاہرہ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...