پی ایس پی کی کراچی سمیت سندھ بھر میں انتخابی سرگرمیاں عروج

پی ایس پی کی کراچی سمیت سندھ بھر میں انتخابی سرگرمیاں عروج

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پہنچ چکی ہیں اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے تحت کراچی کے مختلف حلقوں میں پی ایس کے حلقے پی ایس 116 محمد شاہنواز قریشی، بلدیہ ٹاؤن کمیٹی، یوسی 36 کی کمیٹی کی قائمخانی کالونی میں،جبکہ پی ایس 112 کینڈیڈیٹ امتیازاکبر نے مشرف کالونی ھاکس بے یوسی 3 لال بھکراور سجن گوٹھ مواچ میں برادری کے معززین، این اے کے حلقے 241 کے نامزد کردہ امیدوار دانش خان اور پی ایس کے حلقے 97 کے نامزد کردہ امیدوار سعد صدیقی کی کورنگی کے علاقے ناصر کالونی،پی ایس 105 حلقے نامزد امیدوار محمود عبدالرزاق د نے لائنز ایریا یوسی 9 میں,قصبہ علیگڑھ ٹاؤن یوسی 20 پی ایس پی امیدوار برائے PS_120 نصیر الدین اور قصبہ علیئگڑھ ٹاؤن نائب صدر محمد خالد شیخ نے علاقائی معززین سیاور حلقے این اے249 کی امیدوارڈاکٹر فوزیہ حمید کی یوسی 36 قائم خانی کالونی بلدیہ ٹاؤن میں کارنر میٹنگز منعقد ہوئے جن میں نوجوانوں، بزر گوں اور خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ معزز شخصیات سمیت ایم کیوایم کراچی ڈویژن کے اراکین نے بھی شرکت کی اس موقع پر کارنرمٹنگز کے شرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور وہ پرجوش انداز میں پی ایس پی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ کارنر مٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے پی ایس پی نامزد امیدواران عبدالرزاق، ڈاکٹر فوزیہ حمید، دانش خان، سعد صدیقی، محمد شاہنوازقریشی، امتیاز اکبر، عرفان اور اصف حسنین نے کہاکہ پی ایس پی کراچی سمیت سندھ بھر کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے عوام کو بلا امتیاز رنگ و نسل برابری کی بنیاد پر جائز حقوق دلوانا پی ایس پی کی جدوجہد کا اصل مقصد ہے۔ریں اثناء پاک سرزمین پارٹی وطن پرست امیدوار این اے240 آصف حسنین پی ایس 94 عرفان خان کا ٹاؤن آ فس پر apml کے کارکنان کی بڑی تعداد نے PSP میں شمولیت اختیار کرلی اسی طرح پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تحت پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار این اے227 راشد آرائیں پی ایس66 احمد رشید ایڈوکیٹ اور پی ایس 67 سے میر عتیق تالپور انتخابی مہم کے سلسلے میں صرافہ بازار،سرفراز کالونی، پھلیلی کے علاقوں میں عوام سے ملاقا تین پی ایس پی کے منشور سے آگاہ کیا۔اسی طرح پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار این اے226 نواب راشد علی خان پی ایس65 راحیل قائم خانی اور پی ایس 64 کے اعجاز احمد شیخ لطیف آباد کے مختلف علاقوں اور حالی روڈ الوحید کالونی سردار کالونی میں ڈور ٹو ڈور جا کر اپنی عوام سے ملاقاتیں کیں جبکہ پاک سر زمین پارٹی میرپورخاص کے تحت عام انتخابات کے سلسلے میں این اے 218 سے نامزد امیدوار رئیس احمد خان پی ایس 47 سے نامزد امیدوار شبیر احمد قائمخانی ٹول کا ٹیکس پر شاندار استقبال کیا گیا اور میرپورخاص کی مرکزی مارکیٹ سے ہوتے ہوئے غریب آباد ڈھولنآباد ھیرآباد حمید پورہ کالونی اور درگاہ بابا سید عبدالمجید شاہ پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...