خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی : پرویز خٹک

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی : پرویز خٹک

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی سابق حکومت نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے تھے اس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی تحریک انصاف صوبے کے عوام کی تعاون سے 2018 کے انتخابات میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف دوبارہ اس صوبے میں حکومت بنائے گی نوشہرہ کلاں کے عوام بارے مجھ سے منسوب کیاگیا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیاگیا ہے میں نوشہرہ کلاں اور پورے ضلع نوشہرہ کے عوام کا دل سے احترام کرتاہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام پور میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر این اے 26 کے امیدوار ڈاکٹر عمران خٹک، ادریس خٹک، حمیداللہ، تحصیل نائب ناظم ، جان مست، ذوالفقار خٹک، اسحاق خٹک، احدخٹک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے اتنے اہم معاہدے کئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یہی وجہ ہے کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہے۔ کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں اور خیبرپختونخوا کے غیور کارکنوں نے ہمیشہ ہر ریلی ہر جلسے میں اپنی قوت کابھر پور مظاہرہ کیا جو نہ صر ف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بلکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی انقلاب کے ذریعے صوے سے بے روزگاری ، توانائی اور اقتصادی بحران کا خاتمہ کرکے معاشی انقلاب برپا کرنے جاری ہے سی پیک خیبرپختونخوا میں گیم چینجر ثابت ہوگاآنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...