مفتی کفایت نے این اے 8 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

مفتی کفایت نے این اے 8 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈکے جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ نے این اے 8مالاکنڈکیلئے کاغذات نامزدگی واپس لیں لی ۔اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے امیرمولانامولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین نے حلقہ این اے 8مالاکنڈکاٹکٹ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر کودیکراس لئے ہم نے اپناکاغذات نامزدگی واپس لیں لی اورائندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کوکامیاب کرانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائینگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم مالاکنڈمیں پارٹی کومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے دن رات جدوجہدکریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...