جوہانسبرگ،بزنس مین شہباز کی ہائی کمشنر پاکستان کے ساتھ ملاقات

جوہانسبرگ،بزنس مین شہباز کی ہائی کمشنر پاکستان کے ساتھ ملاقات

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کے ممتاز بزنس مین شہباز نے ہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹر سہیل احمد خان اور ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر منظور کے ساتھ ملاقات کی،انہوں نے جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے ہائی کمیشن ڈاکٹر سہیل احمد خان اور ڈپٹی ہائی کمیشن ڈاکٹر منظور کو آگاہ کیا،شہباز نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کو بہت سے مسائل ہیں جن کا بروقت تدارک ضروری ہے،پاکستانیوں کو امن و امان جسے مسائل کا سامنا ہے اور پچھلے چند دنوں میں کئی پاکستانی ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں ان کی دکانوں کو لوٹاجا رہا ہے لیکن ہائی کمیشن کی طرف سے کچھ نہیں کیا جا رہا.جنوبی افریقہ کے اعلیٰ حکام سے بات کر کے پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں.۔

مزید : عالمی منظر


loading...