امسال 50فیصد خواتین سمیت85ہزار عازمین حج پر بھیجیں گے، ایران

امسال 50فیصد خواتین سمیت85ہزار عازمین حج پر بھیجیں گے، ایران

  



تہران(این این آئی)ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے اعلان کیا ہے کہ امسال ایران سے 85ہزار عازمین ارض مقدس بھیجے جائیں گے۔ایران کی آن لائن ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیاگیا کہ آئندہ ماہ سے ایرانی عازمین کے حج ویزے جاری ہونگے۔ 50فیصد ایرانی عازمین خواتین پر مشتمل ہونگی۔ 85200عازمین کو 583قافلوں کی صورت میں بھیجا جائیگا۔ایرانی عازمین کے آرام و راحت کیلئے ضروری تدابیر پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ بیشتر ایرانی عازمین کی عمریں 50برس سے زیادہ ہیں اسی لئے ماہر طبی عملہ بھی انکے ہمراہ ہوگا۔

مزید : عالمی منظر


loading...