مراکش میں 2016کی احتجاجی تحریک کے 53لیڈروں کو ایک سے 20سال قید

مراکش میں 2016کی احتجاجی تحریک کے 53لیڈروں کو ایک سے 20سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


موروکو(آن لائن)مراکش کی ایک عدالت نے 2016 میں ملک میں احتجاجی مظاہروں کی تحریک کے لیڈروں کو 20سال تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں،احتجاجی تحریک کے لیڈروں نے ملک کے شمالی علاقے ریف میں واقع شہر الحسیمہ کئی روز تک حکومت کیخلاف مظاہرے کیے تھے،انہوں نے علاقے کی ترقی،لوگوں کو روزگار دینے اور بدعنوانیوں کے خاتمے کے مطالبات کیے تھے۔اس تحریک کے نمایاں لیڈروں میں ناصر الزفزافی،نبیل احمجیق،عوعصیم بوستیتی اور سمیر ایغید کو ریاستی امن و امان کو سبو تاڑ کرنے کے الزامات میں قید کی سزا سنائی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیسا بلانکا کی اپیل عدالت نے کل 53 افراد کو احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ایک سال سے 20سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں اور ان پر پانچ پانچ ہزار درہم ( 450 یورو ، 520 ڈالرز ) فی کس جرمانہ عائد کیا ہے۔عدالت نے ان تمام مدعاعلیہان کیخلاف ان کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -