او پی سی ڈبلیو کے اختیارات میں اضافہ کا قانون منظور، روس کی مخالفت

او پی سی ڈبلیو کے اختیارات میں اضافہ کا قانون منظور، روس کی مخالفت

  



جنیوا(آئی این پی)کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے OPCW کے ممبران نے اس ادارے کے اختیارات میں اضافے کے حق میں ایک قانون منظور کر لیا، تنظیم کے معائنہ کار چھان بین کے بعد کیمیکل حملے کرنے والے ذمہ داران کا تعین بھی کر سکیں گے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے OPCW کے ممبران نے اس ادارے کے اختیارات میں اضافے کے حق میں ایک قانون منظور کر لیا ہے۔ اب اس تنظیم کے معائنہ کار چھان بین کے بعد کیمیکل حملے کرنے والے ذمہ داران کا تعین بھی کر سکیں گے۔ روس کی مخالفت کے باوجود بیاسی رکن ممالک نے اس تجویز کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صرف چوبیس ممبران نے اس کی مخالفت کی۔ قبل ازیں یہ ادارہ صرف یہ تعین کر سکتا تھا کہ کیمیائی حملہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے پاس ایسے اختیارات نہیں تھے کہ وہ اس کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر سکے۔

مزید : عالمی منظر