ملاقات کسی تیسرے ملک میں ہوگی،امریکہ ،روس ٹرمپ، پوٹن سمٹ پر متفق ہو گئے

ملاقات کسی تیسرے ملک میں ہوگی،امریکہ ،روس ٹرمپ، پوٹن سمٹ پر متفق ہو گئے

  



ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سربراہی ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق اس بات کا اعلان کریملن حکام کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس ملاقات کی تاریخ اور مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔ پوٹن کے ایڈوائزر یوری اْشکوف نے کہاکہ ملاقات کی تاریخ اور مقام بھی طے پا چکا ہے۔ اشکوف نے کہاکہ دونوں رہنماء کسی تیسرے ملک میں ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان ٹرمپ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن سے ملاقات کے بعد کیا۔ میڈیا میں کئی ہفتوں سے ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات آئندہ ماہ ویانا میں ہو گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...