البانیا نے مہاجرین کے یورپی مراکز کی میزبانی سے انکار کر دیا

البانیا نے مہاجرین کے یورپی مراکز کی میزبانی سے انکار کر دیا

  



تیرانا(این این آئی)مشرقی یورپی ملک البانیا نے کہاہے کہ پناہ کی تلاش میں یورپی یونین کا رخ کرنے والے تارکین وطن کے لیے البانیا میں خصوصی مراکز کے قیام کے بارے میں کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اپنے ہاں مہاجرین کے خصوصی مراکز کے قیام کی یورپی تجویز مسترد کرتے ہوئے البانیا کے وزیر اعظم ایڈی راما کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانوں کے ساتھ زہریلے فاضل مادے جیسا برتاؤ نہیں کیا جانا چاہیے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے یہ موضوع زیر بحث تھا کہ یورپی یونین میں مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے پناہ کے متلاشی افراد کو یونین کی حدود سے باہر کسی ملک میں بنائے گئے خصوصی مراکز میں رکھا جائے گا۔

ایسے تارکین وطن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں انہی مراکز میں قیام کے دوران ہی نمٹائی جائیں گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...