جنوبی سوڈان میں مخالف دھڑے مستقل فائر بندی پر متفق

جنوبی سوڈان میں مخالف دھڑے مستقل فائر بندی پر متفق

  



خرطوم(این این آئی)جنوبی سوڈان کے صدر سِلوا کیر اور ان کے مخالف ریِک مچار نے مستقل فائر بندی پر اتفاق کر لیا ہے جس پر آئندہ 72 گھنٹوں میں عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان کے وزیر خارجہ الدیردیری احمد نے یہ اعلان خرطوم میں ہونے والے مذاکرات کے بعد کیا۔ اس پیشرفت کے بعد امکان پیدا ہو گیا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار جنوبی سوڈان میں امن قائم ہو سکے گا۔ جنوبی سوڈان کے صدر سِلواکیر اور رِیک مچار نے اس خانہ جنگی کے لیے دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس موقع پر سوڈانی صدر عمر البشیر بھی موجود تھے۔

مزید : عالمی منظر