روس اور شام نے ایران کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

روس اور شام نے ایران کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

  



تہران(این این آئی)ایران کے ایک سرکردہ رکن پارلیمان نے شام میں بشارالاسد اور روس کی قرابت کو ایران کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادی میر پیوتن اور بشارالاسد بے حیائی کے ساتھ ایران کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے کاشمر شہر سے منتخب رکن پارلیمنٹ بہروز بنیادی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے شام میں بشارالاسد کے دفاع کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں مگر بعض اوقات روس اور شام ایران کی قربانیوں کو نہ صرف نظر انداز کرتے ہیں بلکہ ان کا کھلا انکار کرتے ہیں۔بنیادی نے شام اور روس کی باہمی قرابت کو ایران کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشارالاسد روس کی قرابت سے ایران کی قیمت پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شام میں ایران کے ’شہداء مزارات‘ کی اہمیت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بعض اوقات ڈھٹائی کے ساتھ ہماری قربانیوں کا صاف انکار کیا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...