جرمنی؛وزیر خاندانی امور کو برقینی پہننے کی حمایت پر شدید تنقید کا سامنا
برلن(آن لائن)جرمنی کی وزیر برائے خاندانی امور کو اسکول میں تیراکی کیلئے لڑکیوں کے برقینی پہننے کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،جبکہ فرازنسکا گیفی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے برقینی پہننے کے فیصلے کو عملی قرار دیدیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برقینی تیراکی کا ایک ایسا لباس ہے جس میں فقط ہاتھ، پاؤں اور چہرہ نمایاں ہوتا ہے اور باقی جسم ڈھکا ہوتا ہے،اسے مسلم خواتین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب یہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔جرمن وزیر فرازنسکا گیفی کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں مسلمان لڑکیوں کو پورا لباس پہن کر تیراکی کرنے کی اجازت ہونا چاہیے،تاکہ وہ تیراکی سیکھ سکیں،اس سے ان کے بہتر میل جول کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔